لاہور: آئوٹ فال روڈ پر دھماکے سے متاثرہ فیڈرز کا لوڈ دوسرے گرڈوں پر شفٹ کردیا

چیف ایگزیکٹو لیسکو کے مطابق لوڈشیڈنگ سے متاثرہ تمام علاقوں میں بجلی بحال

منگل 8 اگست 2017 20:08

لاہور:  آئوٹ فال روڈ پر  دھماکے سے متاثرہ فیڈرز کا لوڈ دوسرے گرڈوں پر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2017ء) سگیاں پل کے قریب آئوٹ فال روڈ پر ہونے والے دھماکے سے متاثرہ فیڈرز کا لوڈ دوسرے گرڈوں پر شفٹ کردیا گیا ہے چیف ایگزیکٹو لیسکو کے مطابق لوڈشیڈنگ سے متاثرہ تمام علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی الیون کے وی کے سرکٹ تبدیل کرنے کا کام جاری ہے سرکٹ تبدیل کر کے جلد بجلی بحال کردی جائیگی سکیورٹی کلیرنس کے بعد لائن پر کام کرنے کا موقع ملا چیف ایگزیکٹو لیسکو کی لائن سٹاف کو جلد بجلی بحال کرنے کی بھی ہدایت جبکہ لوڈ شیڈنگ سے متاثرہ تمام علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :