ملک میں پانی کی ضروریات کے پیش نظر کالا باغ ڈیم بنانا ناگزیر ہے ، جاوید علی شاہ

منگل 8 اگست 2017 18:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2017ء) ایوان زیریں میں وفاقی وزیر برائے پانی جاوید علی شاہ نے نقطہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں پانی کی ضروریات کے پیش نظر کالا باغ ڈیم بنانا ناگزیر ہے جس پر سندھ اور کے پی کے ممبران اسمبلی نے شدید الفاظ میں مخالفت کی اور کہا کہ پنجاب کالا باغ ڈیم بنانے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے یہ مسئلہ ایک مرتبہ دفن ہوچکا دفنائے مردے کیوں کھودے جارہے ہیں جب تین صوبوں نے متفقہ رائے سے کالا باغ ڈیم بنانے کی مخالفت کی ہے تو پھر اس کوکیوں لایا جارہا ہے دوبارہ صوبوں میں مسائل پیدا کیوں کئے جارہے ہیں یہ معاملہ ختم ہوچکا ہے اور معاملے کو دوبارہ نہ اٹھایا جائے

متعلقہ عنوان :