پاکستانی حجاج کرام ایسوسی ایشن بلوچستان کے عہدیداروںکا چنائو ،حاجی عبدالولی خان چیئرمین منتخب

منگل 8 اگست 2017 18:08

کوئٹہ۔08 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2017ء) پاکستانی حجاج کرام ایسوسی ایشن بلوچستان کے ذمہ داران کا اجلاس چیئرمین حاجی عبدالولی خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں بلوچستان کے نئی اور پرانی کمپنیوں کے مالکان اور ذمہ داروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اتفاق رائے سے کابینہ تشکیل دی گئی جس کے مطابق حاجی عبدالولی خان چیئرمین ،قاری شیر محمد شاکر ڈپٹی چیئرمین ، حاجی حبیب الرحمن جنرل سیکرٹری،حاجی نصیراحمد خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری ،عطاء اللہ خان بازئی سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوئے،اجلاس میں ایسوسی ایشن کے مرکزی سرپرست اعلیٰ حاجی عنایت اللہ خان بازئی نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔