صوبائی حکومت اہل بلوچستان کیلئے ترقیات و تعمیرات کی صورت میں انقلاب بن کر آئی ہے،نعمت اللہ خان زہری

عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے جس سطح پر خطیر رقم خرچ کی گئی ہے اس کی نظیر ماضی کے ادوار میں نہیں ملتی ہے ،صحافیوں سے گفتگو

منگل 8 اگست 2017 18:05

انجیرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2017ء) ممتاز قبائلی رہنماء و سیاسی شخصیت سینیٹر میر نعمت اللہ خان زہری نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت اہل بلوچستان کے لئے ترقیات و تعمیرات کی صورت میں انقلاب بن کر آئی ہے ۔ عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے جس سطح پر خطیر رقم خرچ کی گئی ہے اس کی نظیر ماضی کے ادوار میں نہیں ملتی ہے ۔ سوراب کا ضلع بننا یہاں کے عوام کی دیرینہ تمنا اور آرزو تھی جسے ہم نے کامیابی کے ساتھ سر کرتے ہوئے عوام کو یہ خوشخبری بھی دیدی ، اور آئندہ چند روز میں شہید سکندر ڈسٹرکٹ کے لئے ڈپٹی کمشنر ، پولیس آفیسراور دیگر آفیسرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن ہوجائیگا ۔

تعلیم ، صحت ، روزگار کے شعبے میں بھی بڑے پیمانے پر منصوبے تشکیل دیئے جا چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

نئے تشکیل کردہ ڈسٹرکٹ میں کروڑوں روپے کے ڈیمز بھی بن رہے ہیں جن سے پانی کو محفوظ بنایا جاسکے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر قبائلی معتبرین اور سیاسی رہنماء بھی موجود تھے۔ اس سے قبل سینیٹر نوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہری نے انجیرہ میں مختلف ناراض قبائل کے درمیان خونی تنازعہ کا تصفیہ بھی کراتے ہوئے انہیں آپس میں شیر و شکر کرادیا ۔

سینیٹر میر نعمت اللہ خان زہری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری اور میری کوششوں نے سوراب کو شہید سکندر ڈسٹرکٹ بنا دیاگیا۔ آنے والے دور میں ہم یہ بات فخریہ انداز میں کہیں گے کہ عوام نے جو امید اور خواہش کا اظہار ہم سے کیا تھا اسے ہم نے بہ اتم ایک ایک کرکے پورا کرکے دکھا دیا۔اور یہ ایک عظیم معرکہ ہے جسے یہاں کے لوگ مدتوں یاد رکھیں گے ۔

ضلع بننے سے ہر شعبے میں یہاں کے لوگوں کو ریلیف ملیگا ۔ میڈیکل انجینئرنگ کا کوٹہ اس ڈسٹرکٹ کے نوجوانوں کے لئے مختص ہونگے۔روزگار کے مواقع ملیں گے یہاں کے لوگوں کو دور دراز علاقوں میں مسائل حل کرنے کے لئے جانے کی ضرورت نہیں پڑیگی۔انہوںنے کہاکہ ہر یونین کونسل میں پرائمری اسکولز کا قیام اور پرائمری اسکولز کو مڈل اور مڈل اسکولز کو ہائی کا درجہ دیدیا گیا ہے ۔

گرلز اور بوائز ڈگری کالج بھی بنایا جارہاہے ۔جس سے تعلیم کے شعبے کو فروغ ملیگا اور یہاں کے بچوں اور بچیوں کو دیگر اضلاع میں پڑھنے کے لئے جانے کی ضرورت نہیں پڑیگی بلکہ انہیں اپنے ہی ضلع میں تعلیم کی ضرورت میسر آئیگی ۔صحت کے حوالے سے تمام یونین کونسلز میں بی ایچ یو زبنایا جارہاہے اور انہیں آریچ سی پر ترقی دے رہے ہیں دوائی کا کوٹہ بھی بڑھا دیا گیا ہے شہر سے دیہات تک روڈ بنایا جارہاہے ۔

رخشان ، سلطان آباد گدر اور مورنکی کے مقام پر ڈیمز تعمیر کئے جارہے ہیں ۔ سلطان آباد گد ر ڈیم کی لاگت 32کروڑ روپے ہے ڈیم خطیر رقم سے تعمیر ہوگی ۔ڈیمز بننے سے بارش کے پانی کو ندی نالوں میں ضاع ہونے سے محفوظ بنایا جاسکے گا۔بجلی کے حوالے سے بھی عوام کو ریلیف مل رہاہے اور تمام علاقوں کا سروے مکمل کیا جاچکا ہے 8سے ایک ہزار اسکیم رکھا ہے ۔

ہم بلا رنگ و نسل عوام کی خدمت کررہے ہیں جس سے عوام کو بے حد ریلیف ملیگا ۔ اور عوام کے بنیادی مسائل حل ہونگے ۔سی پیک کے حوالے سے بھی اس علاقے کی اہمیت ہے سکندر زہری ڈسٹرکٹ آنے والے دور میں ایک جنکشن ثابت ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ مجوعی طور پر عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہم روزِ اوّل سے جدوجہد کررہے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ ہمار اہر لمحہ عوام کی خدمت میں گزرے اور عوام کے مسائل حل ہوں ۔ آگے چل کر عوام مذید تبدیلیاں محسوس کریں گی اور انہیں مذید ترقی ملیگی ان کے مسائل حل ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :