نواز شریف مودی اور اسرائیل کو خوش کرنے کیلئے ملک توڑنے کی سازش کر رہے ہیں‘

طاہر القادری قومی مجرم کو سزا دلوانے آئے ہیں ‘ نواز شہباز دونوں مجرم ہیں ‘ دونوں کو جیل جانا ہو گا‘نواز شریف پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے پھانسی دی جائے،عوامی راج پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت

منگل 8 اگست 2017 17:03

نواز شریف مودی اور اسرائیل کو خوش کرنے کیلئے ملک توڑنے کی سازش کر رہے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 اگست2017ء) عوامی راج پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ نواز شریف مودی اور اسرائیل کو خوش کرنے کیلئے ملک توڑنے کی سازش کر رہے ہیں‘ طاہر القادری قومی مجرم کو سزا دلوانے آئے ہیں ‘ نواز شہباز دونوں مجرم ہیں ‘ دونوں کو جیل جانا ہو گا‘نواز شریف پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے اور پھانسی دی جائے۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ جمشید دستی نے کہا کہ نوا زشریف پاکستان کے حق میں نہیں ہے۔ وہ پاکستان کے مخالف ہیں ‘ نواز شریف مودی اور اسرائیل کو راضی کرنے کیلئے پاکستان توڑنے کی سازش کر رہے ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹائون کے مجرموں کو سزا ضرور ملے گی۔ طاہر القادری ان مجرموں کو سزا دلوانے کیلئے پاکستان آئے ہیں۔ نواز شریف پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے اور پھانسی دی جائے۔ …