لوگوں نے عدالت کا فیصلہ ماننا ہوتا تو 40 لاکھ لوگ ممتاز قادری کے جنازے کیلئے نہ نکلتے ،کیپٹن (ر) محمد صفدر

حلف اٹھاتا ہوں تحریک انصاف کے غلام سرور خان کو نوا زشریف انتخابات میں ٹکٹ دینے کو تیار ہو جائیں تو وضو کر کے مسلم لیگ(ن) میں واپس آ جائیں گے ‘ ہر جگہ غلام سرور خان نے جبین کو جھکایا،مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا قومی اسمبلی میں بیان

منگل 8 اگست 2017 17:03

لوگوں نے عدالت کا فیصلہ ماننا ہوتا تو 40 لاکھ لوگ ممتاز قادری کے جنازے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 اگست2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہاہے کہ لوگوں نے عدالت کا فیصلہ ماننا ہوتا تو 40 لاکھ لوگ ممتاز قادری کے جنازے کیلئے نہ نکلتے ‘ حلف اٹھاتا ہوں کہ تحریک انصاف کے غلام سرور خان کو نوا زشریف انتخابات میں ٹکٹ دینے کو تیار ہو جائیں تو وضو کر کے مسلم لیگ(ن) میں واپس آ جائیں گے ‘ ہر جگہ غلام سرور خان نے جبین کو جھکایا ۔

(جاری ہے)

اس امر کا اظہار انہوں نے منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر کیا اور غلام سرور خان کے سبکدوش وزیر اعظم کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر کیپٹن صفدر نے کہا کہ یہ اپنے علاقے میں پورے پہاڑ چٹ کر گئے ہیں۔ ان پر بجلی چوری کے مقدمات قائم ہیں۔ قاتلوں کے طورپر ہر عدالت میں پیش ہوتے رہے یہ اپنی حیثیت اور مقام کو دیکھیں ان کی وجہ سے علاقے میں لوگوں کی عزتیں محفوظ نہیں ہیں۔

اس خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جس کو ذوالفقار علی بھٹو نے 330 قومی مجرموں قرار دے کر للکارا تھا۔ اس دوران غلام سرور خان بار بار اپنی نشست سے اٹھتے رہے لیکن کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ ان کو بٹھا دیں میں نے بٹھایا تو ان کو تکلیف ہو گی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ ہم جلد اسلامی قانون کا دھماکہ کریں گے۔ …