بھارت اور امریکہ کے درمیاں آئندہ ماہ فوجی مشقیں یودھ ابہیاس 2017ہونگی

منگل 8 اگست 2017 16:21

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2017ء) بھارت اور امریکہ آئندہ ماہ مشترکہ فوجی مشقیں،،یودھ آبہیاس کرینگے بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان یہ مشقیں اندہ ماہ شروع ہونگی جو چودہ سے ستائیس ستمبر تک جو امریکی فوجی اڈے لیویس مکورڈمیں ہونگی مشقوں میں بھارت کے گورکھا رائفلز کے دوسوں فوجی حصہ لیں گے جب کہ امریکی فوج کے بے 225اہلکار مشقوں کا حصہ ہونگے ، دونوں ممالک کے درمیا ن یو دھ ابہیاس مشقوں کا یہ تیراہوں مرحلہ ہوگا واضح رہے کہ گزشتہ چند سالوں سے دونوں ممالک نے فوجی تعاون کو فروغ دینے کیلئے ہر سال جنگی مشقیں کرنے کا اعادہ کیا تھا واضح رہے کہ اسسے قبل مالاباؑر نیول ایکسائز 2017جولائی میں ہوئی تھی جس میں انڈیا جاپان اور امریکہ شامل تھے جن کا مقصد تین ممالک کے درمیاں تعاون کو فروع دینا تھا جب کہ حال ہی میں چین اور بھارت کے درمیاں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث ان مشقوں کو بڑے اہمیت دی جارہی ہے ،

متعلقہ عنوان :