ْایشیا ء کے لیے نئی حکمت عملی ، وائٹ ہاؤس اور کانگریس انتظامیہ کے درمیان تنا و بڑ ھ گیا
ایشیا ء با رے نئی حکمت عملی بنا نے والی ٹیم دونو ں ادارو ں کی محا ذ آ را ئی کے با عث دبا و کا شکا ر مکمل تجزیے اور نظر ثانی کے لیے وقت لینا چاہتے ہیں، پا ک افغا ن با رے سفارتی حکمت عملی اور فوجی حکمت عملی کے ساتھ یہ بات اخذ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اس کا آخری نتیجہ کیا ہوگا، امریکی وزیر خا رجہ افغانستان کے لیے تمام آپشنز پر غور کر رہے ہیں ۔ ریکس ٹلرسن
منگل 8 اگست 2017 16:02
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جو سوالات پوچھے ہیں، ہم ان کا بہتر اور مکمل جواب دینا چاہتے ہیں اور بتانا چاہتے ہیں کہ (پاک-افغان خطے کا) مستقبل کیسا ہوگا‘امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ نے بتایا کہ ’امریکا کے نائب صدر مائیک پینس سمیت ٹرمپ انتظامیہ کے تمام اہم اراکین (پاک افغان خطے کے لیے امریکی پالیسی پر) نظر ثانی کے اس عمل میں شامل ہیں‘۔
نئی حکمت عملی کو ترتیب دینے کے عمل میں تاخیر کے سوال پر امریکی سیکریٹری اسٹیٹ کا کہنا تھا کہ ہم مکمل تجزیے اور نظر ثانی کے لیے وقت لینا چاہتے ہیں اور ملکی سفارتی حکمت عملی اور فوجی حکمت عملی کے ساتھ یہ بات اخذ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اس کا آخری نتیجہ کیا ہوگا۔اس منصوبے پر کام کرنے والی وائٹ ہاؤس کی نیشنل سیکیورٹی ٹیم کو رواں برس جون میں نئی حکمت عملی کا اعلان کرنا تھا، لیکن بعد میں اس اعلان کی تاریخ جولائی اور پھر مزید بڑھا کر ستمبر میں کر دی گئی۔گذشتہ ہفتے امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سربراہ جان مک کین کا کہنا تھا کہ اگر ٹرمپ انتظامیہ ستمبر تک افغانستان کے لیے اپنی نئی حکمت عملی کا اعلان نہیں کرتی تو ان کی کمیٹی افغانستان کے لیے اپنی پالیسی کا اعلان کردے گی۔کمیٹی ستمبر میں انتظامیہ کا دفاعی بجٹ زیر بحث لاتی ہے تاہم مک کین چاہتے ہیں کہ ان کے اراکین بجٹ پر بحث کرنے سے قبل اپنی نئی پالیسی کا اعلان کردیں۔امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ نے اعتراف کیا کہ افغانستان کے معاملات دیکھنا آسان نہیں کیونکہ یہ ایک مشکل علاقہ ہے جہاں ہم پچھلے 16 سال سے موجود ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.