پیپلز پارٹی کا وزیراعظم سے نواز شریف کیخلاف سازشوں پر پارلیمنٹ کو ان کیمرہ اجلاس میں اعتماد میں لینے کا مطالبہ

نواز شریف کو عہدہ چھوڑنے سے قبل ایوان میں بات کرنی چاہئے تھی، عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا اعلان ہائوس سے ہونا چاہئے تھا،‘ اپوزیشن کا موقف

منگل 8 اگست 2017 15:45

پیپلز پارٹی کا وزیراعظم سے نواز شریف کیخلاف سازشوں پر پارلیمنٹ کو ان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 اگست2017ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی بڑی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف سازشیں ہونے کے معاملے پر پارلیمنٹ کو ان کیمرہ اجلاس میں اعتماد میں لینے کا مطالبہ کردیا‘ اپوزیشن نے کہا ہے کہ نواز شریف کو عہدہ چھوڑنے سے قبل ایوان میں بات کرنی چاہئے تھی ،عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا اعلان ہائوس سے ہونا چاہئے تھا۔

(جاری ہے)

منگل کو اس امر کا اظہار پی پی پی کے رکن ایاز سومرو نے نکتہ اعتراض پر کیا انہوں نے کہا کہ خود ہی چلے گئے سازشوں کی بات کی ان کیمرہ اجلاس طلب کیا جائے سابق وزیر داخلہ نے اس موقع پر پاکستان کے حوالے سے خطرات کی بات کی وہ خطرات کیا ہیں ان کیمرہ اجلاس میں کھل کر بات کی جائے۔