Live Updates

عائشہ گلالئی کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں تقریر کے دوران پی ٹی آئی کا احتجاج

پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان خاموش کھڑے رہے ، ریحام خان نے بھی داد دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 8 اگست 2017 11:12

عائشہ گلالئی کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں تقریر کے دوران پی ٹی آئی کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 اگست 2017ء) : قومی اسمبلی کے گذشتہ روز ہونے والے اجلاس میں پی ٹی آئی کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

عائشہ گلالئی کے خطاب کے دوران پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر احتجاج کیا اور ڈیسک بھی بجائے لیکن عائشہ گلالئی کے پاس کھڑے علی محمد خان پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کے اس اجلاس میں محض علامتی طور پر شریک ہوئے ، وہ کھڑے تو ہوئے لیکن انہوں نے ڈیسک نہیں بجایا ۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا کہ عائشہ گلالئی کو بہادری کا مظاہرہ کرنے پر داد دیتی ہوں۔ اور علی محمد خان نے ایک مرتبہ پھر ہمیشہ کی طرح ایک مرد ہوے کا ثبوت دیا جو قابل تعریف ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات