لاہور، دھماکے کے بعد صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین جائے حادثہ پر پہنچ گئے

پیر 7 اگست 2017 23:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2017ء) لاہور کے علاقے آئوٹ فال روڈ پر ہونے والے دھماکے کے بعد صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین جائے حادثہ پر پہنچ گئے ، انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جائے حادثہ سے 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ متعدد زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر مریضوں کو بہترین طبی امداد دی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :