Live Updates

عوام کے دلوں کے وزیراعظم محمدنواز شریف جی ٹی روڈ کے ذریعے واپس اپنے گھر جا رہے ہیں، اس جی ٹی روڈ پر جس پر اعلیٰ عدلیہ کی بحالی کیلئے لانگ مارچ کیا، جو اداروں کو فعال بنانے اور بحالی کیلئے کوششیں کرتے ہیں وہ اداروں پر دبائو نہیں ڈالتے، عمران خان نے پارلیمنٹ، پی ٹی وی پر حملہ کیا اور وزیراعظم ہائوس پر دھاوا بولامگر محمد نوازشریف نے آئین اور قانون کی پاسداری کی، اداروں کا احترام کیا اور اپنی تین نسلوں کا حساب دیا، محمد نوازشریف نے اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے پر فوری عمل کیا، محمد نواز شریف نے اپنے کارکنوں کو کسی قسم کی کال نہیں دی، یہ ان کا جذبہ ہے کہ وہ اپنے قائد کا استقبال کرتے ہیں، عمران خان کے بیانات اپنی حیثیت کھو بیٹھے ہیں‘ عائشہ گلالئی کے مسئلے کو ایک مستند فورم کے ذریعے حل ہونا چاہئے، کمیٹیوں کو وہ مسترد کرتے ہیں جن کے دل میں چور اور خوف ہوتا ہے‘ عمران خان ہر چیز پر اپنی سیاست کرنا چاہتے ہیں اور ان کے مقاصد اداروں کی تضحیک کرنا رہے ہیں

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

پیر 7 اگست 2017 23:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2017ء) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام کے دلوں کے وزیراعظم محمد نواز شریف جی ٹی روڈ کے ذریعے واپس اپنے گھر جا رہے ہیں، اس جی ٹی روڈ پر جس پر اعلیٰ عدلیہ کی بحالی کیلئے لانگ مارچ کیا، جو اداروں کو فعال بنانے اور بحالی کیلئے کوششیں کرتے ہیں وہ اداروں پر دبائو نہیں ڈالتے، عمران خان نے پارلیمنٹ، پی ٹی وی پر حملہ کیا اور وزیراعظم ہائوس پر دھاوا بولامگر محمد نوازشریف نے آئین اور قانون کی پاسداری کی، اداروں کا احترام کیا اور اپنی تین نسلوں کا حساب دیا، محمد نوازشریف نے اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے پر فوری عمل کیا، محمد نواز شریف نے اپنے کارکنوں کو کسی قسم کی کال نہیں دی، یہ ان کا جذبہ ہے کہ وہ اپنے قائد کا استقبال کرتے ہیں، عمران خان کے بیانات اپنی حیثیت کھو بیٹھے ہیں‘ عائشہ گلالئی کے مسئلے کو ایک مستند فورم کے ذریعے حل ہونا چاہئے، کمیٹیوں کو وہ مسترد کرتے ہیں جن کے دل میں چور اور خوف ہوتا ہے‘ عمران خان ہر چیز پر اپنی سیاست کرنا چاہتے ہیں اور ان کے مقاصد اداروں کی تضحیک کرنا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ اداروں پر دباؤ ڈالنا ہوتا تو نواز شریف اپنی تین نسلوں کو احتساب کیلئے پیش نہ کرتے، سپریم کورٹ کو پانامہ پیپرز پر تحقیقات کیلئے خط نہیں لکھتے اور تحقیقات کیلئے نہیں کہتے، سپریم کورٹ کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی پر تحفظات کو آئینی اور قانونی طریقے سے سپریم کورٹ میں پیش کیا۔

ایک سوال کے جواب میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ محمد نواز شریف اپنے گھر واپس جا رہے ہیں‘ کارکنوں اور ارکان اسمبلی کی خواہش پر نواز شریف موٹر وے کے بجائے جی ٹی روڈ کے ذریعے اپنے عوام سے ملتے ہوئے لاہور جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف چاہتے تو استثنیٰ لے سکتے تھے اور تمام قانونی راستے اختیار کر سکتے تھے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا اور اپنے آپ کو اور خاندان کو احتساب کیلئے پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف تیسرے مرتبہ وزیراعظم منتخب ہوئے اور اس کا طرز سیاست عمران خان کی طرح نہیں ہے۔ دو چینلز کی جانب سے نواز شریف کا روٹ چینج ہونے اور موٹر وے کے ذریعے لاہور جانے کی خبر نشر کرنے پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہوئی۔ انہوں نے میڈیا سے کہا کہ اسے انتہائی ذمہ داری سے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جب محمد نواز شریف مری سے راولپنڈی آ رہے تھے تو کارکنان خود بہارہ کہو میں اکٹھے ہوئے اور وہ منظر دیکھنے جیسے تھا، ماضی میں بھی کال دینے کی گردش بنی گالا کے محلوں میں بیٹھ کر ہوتی رہی اور پھر ورزشیں ہوتی رہیں۔

انہوں نے کہا کہ محمد نوازشریف کیخلاف کرپشن کی کوئی بھی چیز ثابت نہیں ہوئی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 2013ء میں جب اقتدار سنبھالا تو ملک کو بہت سارے چیلنجز درپیش تھے جن میں سب سے بڑا چیلنج دہشت گردی تھا‘ اٹھارہ سے 19 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوا کرتی تھی اور پاکستان دیوالیہ ہونے جا رہا تھا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پچھلے ہفتہ ڈیڑھ ہفتے سے ایک عورت پر سیاست ہو رہی ہے‘ جو ناقابل قبول اور معاشرے کی اخلاقی پستی کی نشاندہی کرتا ہے، اگر کوئی الزام لگا رہا ہے تو اس کی تحقیقات کسی مستند فورم سے ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ عائشہ گلالئی کے مسئلہ پر کمیٹی بننی چاہئے تاکہ یہ معاملہ حل ہو‘عمران خان کو بھی صفائی کا موقع ملنا چاہئے‘ گلالئی کو بھی انصاف ملنا چاہئے‘ کمیٹیوں کو وہ مسترد کرتے ہیں جن کے دل میں چور اور خوف ہوتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات