باچا خان اور ولی خان کی پارٹی کو جو نقصان پہنچا ہے اس کے ازالے کاوقت آگیا ہے،فرید طوفان

ہمارا اختلاف صرف اس بات پر ہے کہ خدائی خدمتگاروں اور ان کی اولاد نے جو قر بانیاں دی ہیں ان کو رائیگاں نہیں ہونے دیا جائیگا

پیر 7 اگست 2017 23:13

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اگست2017ء) عوامی نیشنل پارٹی ( ولی) صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر فرید طوفان ، جنرل سیکرٹری آمان خان ، مرکزی ایڈوائزر لونگین ولی خان ، صدر فاٹا سید اصغر خان اور صوبائی سیکرٹریا اطلاعات ابن آمان خان نے ضلعی صدر ملک گوہر زمان خان کی صدارت میں موضع دوبیان میں ایک منعقدہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اب باچا خان اور ولی خان کی پارٹی کو جو نقصان پہنچا ہے اس کے ازالے کاوقت آگیا ہے بیگم نسیم ولی خان ، فرید طوفان اور لونگین ولی خان میدان میں آچکے ہیں باچا خان اور ولی خان کی پارٹی کو اصلی شکل میں بحال کیا جائیگا ہمارا اختلاف صرف اس بات پر ہے کہ خدائی خدمتگاروں اور ان کی اولاد نے جو قر بانیاں دی ہیں ان کو رائیگاں نہیں ہونے دیا جائیگا جو بھی اے این پی کو باچا خان اور ولی خان کی پارٹی کو اصلی شکل میں دیکھنا چاہتے ہیں اور نظریاتی ورکرز ہیں اسے میدان میں آکر بیگم نسیم ولی خان کے ہاتھوں کو مضبوط کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ لوگ آج جوق در جوق ہمارے ساتھ شمولیت اختیار کر رہے ہیں #