چین کی سلامتی پر حرف ترکی کی سلامتی پر حرف،دو طرفہ باہمی سلامتی معاہدہ اہم ہے، ترک وزیر خارجہ

دہشت گردی اور سلامتی کے خلاف تعاون کو مضبوط بنایا جائیگا، مشرق وسطیٰ میں مل کر کام کریں گے، وانگ ژی

پیر 7 اگست 2017 20:45

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اگست2017ء) چین کی سلامتی ترکی کی سلامتی ہے،چین کی سلامتی پر حرف ترکی کی سلامتی پر حرف ہے،چین اور ترکی لازم و ملزوم ہیں، ترکی کے لئے چین کے ساتھ باہمی سلامتی معاہدہ انتہائی اہم ہے،ترکی میں چین مخالف سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائیگی،دہشت گردی اور سلامتی کے خلاف تعاون کو مضبوط بنانے کا سب سے بڑا حصہ" ترکی کے ساتھ چین کا تعلق ہے،چین اور ترکی مشرق وسطیٰ میں مل کر کام کریں گے۔

معروف اخبار ایشیا ٹائمز کے مطابق ترکش وزیر خارجہ نے بیجنگ میں اپنے چینی ہم عصر سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے مشترکہ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چین کی سلامتی ترکی کی سلامتی ہے۔چین کی سلامتی پر حرف ترکی اپنی سلامتی پر حرف قرار دیتا ہے۔چین اور ترکی لازم و ملزوم ہیں۔

(جاری ہے)

ترکی کے لئے چین کے ساتھ باہمی سلامتی معاہدہ انتہائی اہم ہے۔گفتگو کے دوران انہوں نے معذرت طلب کتے ہوئے کہا کہ یہاں میں آپ لوگوں کو ایک تاریخی سبق یاد دلاتا چلوں کہ ترکی نے کیمونسٹ چین کی شدید مخالفت کی تھی ۔

کیمونسٹ کی بجائے ترکی نے نیشنلسٹ سے تعلقات قائم کئے جو محض تائیوان جزیرہ تک محدود تھا۔ کی اور اس کے بجائے نیشنلسٹ حکومت کے ساتھ باہمی تعلقات قائم کیے جو تائیوان کے جزیرے تک محدود تھا۔ترکی کو نیٹو میں شمولیت کے بعد یہ ادراک ہوا کہ بیجنگ کے ساتھ تعلقات استوار کئے جائیں۔چین اور ترکی کے تعلقات 1971تک کشیدہ رہے۔1980کی دہائی میں آہستہ آہستہ دونون ممالک بیچ برف پگھلنا شروع ہوئی اور تعلقات میں بہتری آنے لگی۔

انہوں نے کہا کہ ترکی اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ترکی میں چین کے خلاف کسی بھی قسم کی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائیگی۔چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اور سلامتی کے خلاف ہماری تعاون کو مضبوط بنانے کا سب سے بڑا حصہ ترکی کے ساتھ چین کا تعلق ہے۔ چین اور ترکی مشرق وسطیٰ میں مل کر کام کریں گے۔ ابھی بہت سی رکاوٹوں کو باہم مل کر دور کرنا ہو گا۔ ترکی کے لئے سیکورٹی معاہدوں کے ساتھ ساتھ اقتصادی معاہدے بھی اہم ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :