پاکستانی خاتون کا مودی کو 23 سالوں سے راکھی باندھنے کا دعویٰ

مودی میرے منہ بولے بھائی ہیں،انھوں نے مجھے ٹیلی فون کر کے خود رکشا بندھن کی یاد دہانی کرائی جس سے بہت خوش ہوں، اور اب مودی بھائی کو راکھی باندھنے کی تیاری کر رہی ہوں،سالوں سے نریندر مودی کوجانتی ہوں ، اس وقت وہ سنگھ کے کارکن تھے، کام کے سلسلے میں ان سے ملنا جلنا ہوتا رہتا تھا، قمر محسن شیخ نامی خاتون کی بھارتی خبررساں ادارے سے گفتگو

پیر 7 اگست 2017 20:41

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اگست2017ء) بھارتی میڈیا کے مطابق ایک پاکستانی خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ان کے منہ بولے بھائی ہیں، جنھیں وہ گزشتہ 23 سال سے راکھی باندھ رہی ہیں۔ قمر محسن شیخ نامی خاتون کا بھارتی خبررساں ادارے ’’ اے این آئی ‘‘ سے گفتگو میں کہنا تھا کہ میں نریندر بھائی کو گزشتہ بائیس تیئس سال سے راکھی باندھ رہی ہوں، مجھے امید ہے کہ اس بار بھی وہ مجھ سے راکھی بندھوائیں گے۔

مسز شیخ نامی یہ خاتون ہندوستان میں پیدا ہوئیں، تاہم شادی کے بعد انھیں پاکستان آنا پڑا، اس وقت سے وہ یہاں رہائش پذیر ہیں۔انڈین میڈیا سے گفتگو میں خاتون کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ انھیں اندیشہ تھا کہ شاید وزیر اعظم مودی اپنی مصروفیات کی وجہ سے شاید راکھی نا بندھوا سکیں لیکن دو دن قبل انہوں نے مجھے ٹیلی فون کر کے خود رکشا بندھن کی یاد دہانی کرائی جس سے میں بہت خوش ہوں، اور اب مودی بھائی کو راکھی باندھنے کی تیاری کر رہی ہوں۔

(جاری ہے)

خاتون کا دعوی ہے کہ وہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو سالوں سے جانتی ہیں، اس وقت وہ سنگھ کے کارکن تھے، کام کے سلسلے میں ان سے ملنا جلنا ہوتا رہتا تھا۔ ایسے ہی ایک بار راکھی کے دن وہ ان سے ملیں۔ اور وزیر اعظم مودی سے راکھی باندھنے کی بات کہی تو انہوں نے خوشی سے ہاتھ آگے کر دیا اور میں نے راکھی باندھ دی۔

متعلقہ عنوان :