شپنگ اور لوجسٹک کے موضوع پر کانفرنس 10اگست کو کراچی میں ہوگی

وفاقی وزیرپورٹ اینڈ شپنگ میر حاصل خان بزنجو کانفرنس کا افتتاح کریں گے

پیر 7 اگست 2017 20:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2017ء) سسٹین ایبل شپنگ ، لوجسٹکس اینڈ سپلائی چین مینجمنٹ سمٹ اور ایگزیبیشن کا انعقاد 10اگست کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں کیا جائے گا، کانفرنس کا عنوان-" سی پیک پاکستان میںکامیابی اور خوشحالی کا راستہ "رکھا گیا ہے، جس میں مختلف کارپوریٹ کمپنیز کے معروف اسپیکرز اپنے تجربات سے آگاہ اور سپلائی چین میں سی پیک کی اہمیت پر روشنی ڈالیں گے۔

اس موقع پردی پروفیشنلز نیٹ ورک کے چیف ایگزیکٹوآفیسراور کانفرنس کے آرگنائزرمحمود ترین نے بتایا کہ کانفرنس کا آغاز 10اگست کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں کیا جائے گا جس کا افتتاح وفاقی وزیربرائے پورٹس اینڈ شپنگ میر حاصل خان بزنجو کریں گے جبکہ کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل سید عارف اللہ حسینی ، سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ کی چیئرپرسن ناہید میمن، پی این ایس سی کے چیئرمین عارف الٰہی سمیت دیگر معروف شخصیات مختلف سیشنز کی صدارت کریں گے۔

(جاری ہے)

محمود ترین کے مطابق کانفرنس کے نمایاں اسپیکرز میں ACAAPکے چیئرمین محسن دھرسی، حنیف اجاری، عتیق الرحمان، بریگیڈیئر راشد صدیقی، طارق رنگونوالا سمیت ارسلان خان شامل ہیں۔ کانفرنس میں شپنگ اور لوجسٹکس سمیت مختلف شعبہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

متعلقہ عنوان :