پی ایم ای ایکس میں 3.790 بلین روپے کے سودے

پیر 7 اگست 2017 20:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2017ء) پا کستان مرکنٹا ئل ایکسچینج لمیٹڈ میں میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 3.790 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 10,898 رہی۔پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 2,961 کی سطح پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سب سے زیادہ سودے کرنسیز کے بذ ریعہ کوٹس ہوئے جن کی مالیت 1.399 بلین روپے تھی۔ جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 1.366 بلین روپی, ڈبلیوٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 831.938 ملین روپی, چاندی کے سودوں کی مالیت 86.995 ملین روپی, پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 86.052 ملین روپی, کاپر کے سودوں کی مالیت 8.780 ملین روپی, برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 7.341 ملین روپے اورقدرتی گیس کے سودوں کی مالیت3.573 ملین روپے رہی۔