وفاقی سرکاری اداروں میں شفافیت اور بروقت فیصلہ سازی کیلئے ڈیجیٹلائزیشن کے عمل پر تیزی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی وزیر مملکت انوشہ رحمٰن سے گفتگو

پیر 7 اگست 2017 19:28

وفاقی سرکاری اداروں میں شفافیت اور بروقت فیصلہ سازی کیلئے ڈیجیٹلائزیشن ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وفاقی سرکاری اداروں میں شفافیت اور بروقت فیصلہ سازی کیلئے ڈیجیٹلائزیشن کے عمل پر تیزی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن انوشہ رحمٰن سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کو وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انوشہ رحمٰن نے وزیراعظم کو آئی ٹی وزارت کے امور کار اور وفاقی سرکاری اداروں کی ڈیجیٹلائزیشن کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن کے عمل پر تیز رفتاری سے عملدرآمد کیا جائے کیونکہ اس سے شفافیت یقینی ہو گی اور بروقت فیصلہ سازی میں سہولت ملے گی۔

متعلقہ عنوان :