اسلام آباد،نامعلوم افراد نے ایک ہی گھر کے تین افراد کو قتل کر دیا

پیر 7 اگست 2017 19:18

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2017ء) تھانہ ترنول کے علاقے سنگجانی میں نامعلوم افراد نے دو خواتین سمیت ایک ہی گھر کے تین افراد کو قتل کر دیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق قتل ہونے والوں میں دو خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔ قتل ہونے والے پانچ روز قبل بونیر سے آکر سنگجانی میں رھائش پذیر ہوئے تھے ۔

(جاری ہے)

مالک مکان نے پولیس کو اطلاع دی کہ گھر کی نالی سے خون بہ رہا ہے۔

مقتولین کو تیز دھار آلے کے زریعے قتل کیا گیا ہے ۔ترجمان کے مطابق گھر سے مقتول سعید اللہ کا بھائی ابراہیم اور بچے بھی غائب ہیں ، بدقسمت خاندان یکم اگست کو بونیر سے اسلام آباد منتقل ہوا تھا ، تہرے قتل کی واردات مدینہ کالونی سنگجانی میں ہوئی ہے ۔پولیس نے نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے پمز ہسپتال منتقل کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :