وزیر اعلی پنجاب شعبہ زراعت کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

پیر 7 اگست 2017 19:18

پاکپتن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2017ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف شعبہ زراعت کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں ، شعبہ زراعت کی ترقی ملکی ترقی کی کلید ہے ، زراعت کی ترقی کو ملو ظ خاطر رکھتے ہو ئے کسانو ں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں ، ان خیالات کا اظہار ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عارف عمر عزیزنے ضلعی ایڈو ائزری کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن عمر افتخار ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع سیف اللہ انجم سکھیرا ، ڈی آئی او سید سلمان حسین ، پولیس حکام ، ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت تو سیع عبد الجبار ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر لبنی جبا ر، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر زراعت تو سیع عارفوالا محمد اسلم ، عامر حیات ممبر ضلع کو نسل، کسان اتحاد کے نمائند وں نے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس کو بتایا کہ لائیو سٹاک کی سکیموں کے ذریعے مختلف سہولیات کی فراہمی جا ری ہے ، جن میں بطخوں کی تقسیم ، پولٹری یو نٹ کی تقسیم ، اور اگلے مر حلے میں پو لتری یو نٹ تقسیم کیے جائیں گے، وزیر اعلی پنجاب کسان پیکج کے تحت مختلف سکیمز پر کام جاری ہے ، ، ڈپٹی کمشنر عرفان احمد سندھو نے متعلقہ اداروں کو ہد ایات جاری کیں کہ کسانوں کے مسائل حل کیے جائیں اور اس سلسلہ میں ثمر آور اقدامات کر یں۔

متعلقہ عنوان :