ماہی گیروں کے مسائل کاحل اولین ترجیح ہے‘گورنرسندھ محمدزبیر

پیر 7 اگست 2017 19:18

ماہی گیروں کے مسائل کاحل اولین ترجیح ہے‘گورنرسندھ محمدزبیر
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ ماہی گیروں کے مسائل حل کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے ماہی گیروں کے مسائل پر گورنر ہاؤس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء خواجہ غلام شعیب، مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے صدر منور رضا، نائب صدر سردار معین، پاک ماہی گیر ویلفیئرایسوسی ایشن کے بانی وسیکریٹری راشد سردار، پاک مسلم الائنس کے قائد خواجہ سلمان، چیئرمین بچو دیوان، صدر ایس ایم فاروق و دیگر شریک تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا کہ سمندر میں ماہی گیروں کے جانے پر پابندی کے خاتمے کے لئے مسلسل کوششوں میں مصروف ہیں، اس حوالے سے ڈائریکٹرجنرل میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی سے بات کروں گا۔ انہوں نے کہاکہ پاک ماہی گیر ویلفیئر ایسوسی ایشن کی تجویز پر ماہی گیروں کے مسائل کے حل کے لئے کمیٹی کا جلداعلان کیا جائے گا۔