میزان بینک کے شریعہ سپروائزری بورڈکی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ساتھ میٹنگ
تازہ ترین : 1

میزان بینک کے شریعہ سپروائزری بورڈکی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ساتھ میٹنگ

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2017ء) میزان بینک کے شریعہ سپروائزری بورڈکی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد دارالعلوم کورنگی کراچی میں ہوا۔ اس موقع پربورڈ آف ڈائریکٹرز کیلئے شریعہ ٹریننگ سیشن کا بھی انعقاد کیا گیا۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق میٹنگ میں چیئرمین شریعہ بورڈ جسٹس ریٹائرڈ مفتی محمد تقی عثمانی اور شریعہ بورڈ کے ممبر شیخ عصام ایم اسحاق ،میزان بینک کے چیئرمین ریاض ایس اے اے ادریس ، نائب چیئرمین فیصل اے اے اے الناصر اور میزان بینک صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان صدیقی اورڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر عارف الاسلام نے بھی شرکت کی۔

شریعہ ٹریننگ سیشن کے دوران شیخ عصام ایم اسحاق نے بورڈ کو اسلامک فنانس کے مختلف پہلوئوں کے پیچھے فلسفہ کے بارے میں بتایا۔ اس موقع پر انہوں نے بورڈ کودنیا میں اسلامک فنانس فیلڈ کی ترقی اوراسے پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس تربیتی پروگرام کے دوران سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔ شریعہ بورڈ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مفتی تقی عثمانی نے میزان بینک کی کامیابی میں ڈائریکٹرز کی کوششوں کو سراہا۔

مفتی تقی عثمانی نے بینک مینجمنٹ کی اسلامک بینکنگ کی ترقی کے عزم کی بھی تعریف کی اورانہیں اخلاص کے ساتھ ذمہ داریاں اداکرنے کی تاکید کی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ میزان بینک کی ترقی میں بینک کا اسلامی بینک ہونا اہم عنصر ہے۔ اس موقع پر میزان بینک کے چیئرمین ریاض ایس اے اے ادریس نے قیمتی نصائح پر مفتی تقی عثمانی کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی اسی طرح تعاون کی درخواست کی۔ انہوں نے میزان بینک اور ملک میں اسلامک بینکنگ کی ترقی کیلئے بورڈ کے عزم کا اعادہ کیا۔
وقت اشاعت : 07/08/2017 - 19:17:28

اس خبر پر آپ کی رائے‎