پنجاب کے ہسپتالوں میں مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں‘ اعجاز احمد چوہدری

ہٹ دھرمی چھوڑ کر ڈاکٹروں سے فوری مذاکرات ،انکے جائز تمام مطالبات تسلیم کیے جائیں

پیر 7 اگست 2017 19:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے اور صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ،ہر طرف لوٹ مار کا بازار گرم ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ صوبے کے وسائل صرف اور صرف تخت لاہور پر خرچ کیے جا رہے ہیں اور باقی پسماندہ اضلاع کو ہمیشہ نظر انداز کیا ہے ، سات روز سے ینگ ڈاکٹر رز ہڑتال پر ہے لیکن نام نہاد خادم اعلیٰ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ، صوبے بھر میں ہسپتالوں میں مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں ۔ہٹ دھرمی چھوڑ کر ڈاکٹروں سے فوری مذاکرات اور انکے جائز تمام مطالبات تسلیم کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :