نئے ڈاکٹرز کی بھرتی کے وقت ہڑتال نہ کرنے کا شورٹی بانڈ لینے کے مطالبے پر مبنی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع

پیر 7 اگست 2017 19:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2017ء) نئے ڈاکٹرز کی بھرتی کے وقت ہڑتال نہ کرنے کا شورٹی بانڈ لینے کے مطالبے پر مبنی قرار داد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی گئی۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ق) کے رکن اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ کی جانب سے جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ آئے روز ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال اورمریضوں کو بے یار و مددگار چھوڑنا اور ہسپتالوں میں ہنگامہ آرائی اور ہسپتال کے کاموں میں رکاوٹ ڈالنا معمول بن چکا ہے جس کی وجہ سے درجنوں مریضوں کو بروقت طبی امداد نہ ملنے سے ہلاک ہوچکے ہیں ۔

لہٰذا حکومت سے مطالبہ ہے کہ نئی بھرتی کے وقت ڈاکٹرز سے شورٹی بانڈز لیا جائے کہ و ہ کسی بھی صورت میںہڑتال نہ کریں کیونکہ ینگ ڈاکٹرز کی طرف سے مطالبات کے حق میں ہڑتال کا جواز نہیں ،معاملات مذاکرا ت سے طے ہونے چاہیے ۔ہڑتال کے باعث مریض عذاب میں مبتلا اورکئی ہڑتالی ڈاکٹرز کی بے حسی کی بھینٹ چڑھ کردنیا سے کوچ کرچکے ہیں اور اس ہڑتال کے دوران جو مریض ہلاک ہوئے ہیں اورجس وارڈ میں ہلاک ہوئے ہیں ان وارڈکے ہڑتالی ڈاکٹروں کے خلاف قتل کے مقدمہ درج کرکے ان کو سزادی جائے ۔