ضلعی انتظامیہ لاہور نے یومِ آزادی کے حوالے سے شہر بھر میں تقریبات کا آغاز کر دیا ‘ سمیر احمد سید

پیر 7 اگست 2017 19:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2017ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ یومِ آزادی کے حوالے سے شہر بھر میں تقریبات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اس ضمن میں لاہور ایجوکیشن (اتھارٹی) نے اپنا پلان ڈپٹی کمشنر لاہور کے دفتر میں جمع کروا دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ لاہور ایجوکیشن (اتھارٹی) نے آج سے شہر کے تمام سکولوں میں سپیشل صفائی ستھرائی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا کہ 70واں یو م آزادی کے حوالے سے ایجوکیشن (اتھارٹی)کے افسران اس صفائی ستھرائی مہم میں بھر پور حصہ لے رہے ہیں اور سکولوں میں سفیدی،واش رومز،کلاس رومز اور گرائونڈز کی صفائی ستھرائی کی جا رہی ہے اور سکولوں کے گیٹس اور دیواروں پر قومی پرچم لگائے گئے۔

(جاری ہے)

آج ضلعی سطح پر یو م آزادی کے حوالے سے لڑکے اور لڑکیوں کے تقریری مقابلے گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز اور سمن آباد گرلز کالج میں منعقد بھی کیے گئے جس میں طلباء و طالبات اپنی اپنی تقریروں میں تحریک آزادی پاکستان میں حصہ لینے والے رہنمائوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔

ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید نے کہا کہ کل یو مِ آزادی کے حوالے سے سکولوں کو سجایا جائے گا اور اساتذہ سکولوں میں بچوں کو تحریک آزادی پاکستان کے حوالے سے خصوصی لیکچرز دیں گے۔

متعلقہ عنوان :