ْکشمیریوں پر مظالم اور بھارتی فوج کی دہشتگردی کا عالمی قوتیں نوٹس لیں ‘ ثروت اعجاز قادری

کشمیریوں کو کھلے عام بھارتی فوج قتل کررہی ہے دنیا میں کوئی لگام دینے والا نہیں ہے‘سربراہ پاکستان سنی تحریک

پیر 7 اگست 2017 19:17

ْکشمیریوں پر مظالم اور بھارتی فوج کی دہشتگردی کا عالمی قوتیں نوٹس لیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2017ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہاہے کہ کشمیریوں پر مظالم اور بھارتی فوج کی دہشتگردی کا عالمی قوتیں نوٹس لیں ،کشمیریوں کو کھلے عام بھارتی فوج قتل کررہی ہے دنیا میں کوئی لگام دینے والا نہیں ہے ،بھارت نے اپنی روش نہیں بدلی تو حکومت پاکستان سے بھارت کے خلاف جہاد کا مطالبہ کرینگے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھاری مظالم ودہشتگردی کی شدید مذمت اور کشمیریوں کے قتل پر دکھ وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کیا ۔ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کا خون بھارت کی بربادی بنے گا ،پاکستان کے عوام کشمیریوں کی سیاسی ،اخلاقی حمایت آخری دم تک کرتے رہیں گے ،اقوام متحدہ کی قرار داد کو عملی جامہ پہنانے کیلئے عالمی طاقتیں اور اسلامی ممالک کردار ادا کریں ،عالمی برادری تعصب اور دوہرے معیارکو چھوڑکر کشمیر کے ڈیڑھ کروڑسے زائد انسانوں کا مسئلہ حل کرائے کشمیر میں مسلم آبادی کوکم کرنے کیلئے بھارتی فوج بڑے پیمانے پرمسلمانوں کی نسل کشی کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

عالمی برادری تعصب اور دوہرے معیارکو چھوڑکر کشمیر کے ڈیڑھ کروڑسے زائد انسانوں کا مسئلہ حل کرائے ، قوام متحدہ، انسانی حقوق کے عالمی اداروں اوراوآئی سی سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرانے کیلئے آ واز بلند کریں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اسے ہر حال میں آزاد کراکر دم لینگے،یوم آزادی کے موقع پر کشمیر ی بھائیوں ،مائوں ،بہنوں اور بزرگوں سے اظہار یکجہتی کرینگے۔