پشاورپولیس نے اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بناکر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا

پیر 7 اگست 2017 19:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2017ء) پشاورپولیس نے اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق متنی پولیس نے ناکہ بندی پر گاڑی کو روکا جس کی تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے سات کلاشنکوف، دس ہزار کارتوس، اور چودہ عدد کلاشنکوف میگزین برآمد کرلئے کاروائی کے دوران ملزم راحت اللہ کو گرفتار کرلیا گیا پولیس کے مطابق اسلحہ قبائلی علاقے سے پنجاب سمگل کیا جارہا تھا ۔

متعلقہ عنوان :