جرمنی میں شیلٹر ہائوس میں آتشزدگی، 2 افراد ہلاک،3شدید زخمی

پیر 7 اگست 2017 18:33

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اگست2017ء) جرمنی میں ایک شیلٹر ہائوس میں آتشزدگی کے واقعے میں 2افراد ہلاک اور 3شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن شہر اشٹٹ گارٹ کے نواح میں واقع بے گھر افراد کے ایک شیلٹر ہاس میں آتشزدگی کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ دیگر 3 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس نے پیر کے دن بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک 54 سالہ خاتون اور ایک 56 سالہ مرد ہے، جو دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے ہلاک ہوئے ہیں۔ اس شیلٹر ہائوس میں پناہ کے متلاشی افراد بھی سکونت پذیر تھے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ آگ کچن سے بھڑکی۔

متعلقہ عنوان :