6 مہاجرین مراکش سے اسپین میں داخل ہو گئے

پیر 7 اگست 2017 18:33

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اگست2017ء)186 مہاجرین مراکش سے اسپین میں داخل ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہسپانوی ریڈ کراس نے بتایا ہے کہ خاردار تاروں کو عبور کرتے ہوئے مراکش سے شمالی افریقہ میں واقع ہسپانوی علاقے سبتہ میں داخل ہونے والی186 مہاجرین کو مدد فراہم کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ان افراد نے دھاوا بول دیا اور وہ یورپ داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ریڈ کراس کے مطابق اس دوران شدید زخمی ہونے والے چار افراد کو ہسپتال میں بھی داخل کرایا گیا ہے۔ مہاجرین کی اتنی بڑی تعداد کا سبتہ میں یوں داخل ہونے کا یہ واقعہ غیرمعمولی قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ عمومی طور پر وہاں سکیورٹی ہائی الرٹ ہوتی ہے۔