ترکی اور قطری افواج کی مشترکہ عسکری مشقیں

مشقوں کا مقصد اہم اقتصادی اور اسٹریٹیجک تنصیبات کی دفاع کی تیاری تھا،حکام

پیر 7 اگست 2017 18:33

ترکی اور قطری افواج کی مشترکہ عسکری مشقیں
دوحہ /انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اگست2017ء) قطری فوج نے ترک فورسز کے ساتھ مشترکہ عسکری مشقیں کی ہیں۔ سرکاری میڈیا کے مطابق ان مشقوں کا مقصد اہم اقتصادی اور اسٹریٹیجک تنصیبات کی دفاع کی تیاری تھا۔

(جاری ہے)

اس خلیجی ریاست میں ترکی کی ایک فوجی چھانی بھی قائم ہے، جہاں ترک فوجی تعینات ہیں۔ سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک کی طرف سے دوحہ حکومت کے بائیکاٹ پر انقرہ حکومت قطر کے ساتھ ہے۔ ناقدین کے مطابق قطری اور ترک افواج کی مشترکہ عسکری مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کے تعاون کی نمائش بھی تھا۔

متعلقہ عنوان :