الجزیرہ ٹی وی کی اسرائیل کی طرف سے یروشلم میں بیورو دفتر بند کرنے کی شدید مذمت

پیر 7 اگست 2017 18:33

دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اگست2017ء) الجزیرہ ٹیلی وژن چینل نے اسرائیل کی طرف سے یروشلم میں ان کا بیورو دفتر بند کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ الجزیرہ نے کہا ہے کہ وہ اس تناظر میں قانونی کارروائی کرے گا۔

(جاری ہے)

اسرائیل نے ہفتے کے دن قطر کے اس نیوز چینل سے وابستہ صحافیوں کے پریس اجازت نامے منسوخ کر دیے تھے، جس کے نتیجے میں اسرائیل میں اس چینل کے کام کرنے پر پابندی بھی عائد ہو گئی تھی۔ الجزیرہ کے مطابق یہ پابندی میڈیا اور آزادی رائے پر قدغن کے مترادف ہے

متعلقہ عنوان :