Live Updates

مراد سعید مجھ پر کیچڑ اچھال کر اپنا سیاسی کیرئیر دا پر نہ لگائیں،سچائی سے آپ کو صدمہ پہنچے گا

ریحام خان کا تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کے بیان پر رد عمل

پیر 7 اگست 2017 18:33

مراد سعید مجھ پر کیچڑ اچھال کر اپنا سیاسی کیرئیر دا پر نہ لگائیں،سچائی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ مراد سعید مجھ پر کیچڑ اچھال کر اپنا سیاسی کیرئیر دا پر نہ لگائیں،سچائی آپ کو صدمہ پہنچے گا۔تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کی جانب سے الزام تراشی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ریحام خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ مراد سعید کے تمام سوالات کے جواب شواہد کے ساتھ دے سکتی ہوں، مراد سعید مجھ پر کیچڑ اچھال کر اپنا سیاسی کیریئر دا پر نہ لگائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا سچائی سے اس نوجوان(مراد سعید) کو صدمہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا مراد سعید کو سوات کے عوام نے ووٹ دے کر قومی اسمبلی کا رکن منتخب کیا لیکن وہ ہفتے میں 5 دن مختلف ٹی وی چینلوں میں نظر آتے ہیں جب کہ ان کے حلقے کے عوام مشکلات کا سامنا کرتے ہیں اور میں ان سیاسی کارکنوں سے ملتی ہوں۔خیال رہے کہ مراد سعید نے الزام عائد کیا تھا کہ ریحام خان کی جانب سے قرآن پاک اٹھا کر عمران خان کے خلاف الزام تراشی کردار کشی کی نئی کوشش ہے، وہ بتائیں کہ دورہ سوات میں ان کے زیر استعمال گاڑی کس کی تھی اور کس سیاسی رہنما کے ذاتی معاون کی انہیں خدمات حاصل رہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :