راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کا اجلاس، حتمی ووٹنگ لسٹ مرتب کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل

پیر 7 اگست 2017 18:32

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2017ء) راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) کا اجلاس سینئر نائب صدر ذوالفقار بیگ کی صدارت نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں رسجا کے سرپرست اعلیٰ شکیل اعوان، چیئرمین ناصر اسلم راجہ، نائب صدر فیصل ساہی کے علاوہ کثیر تعداد میں رسجا ممبران نے بھی شرکت کی جبکہ پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل انجم اور سیکرٹری عمران یعقوب ڈھلوں اور پاکستان رائٹرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل زاہد فاروق ملک نے بطور مبصر خصوصی طور پر شرکت کی۔

اجلاس میں خود ساختہ سکروٹنی کمیٹی کے فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کیا اور اسے رسجا کو تقسیم کرنے کے مترادف قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اتفاق رائے سے ناصر اسلم راجہ کی سربراہی میں ایک پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جو حتمی ووٹنگ لسٹ کو مرتب کرنے کے ساتھ ساتھ سفارشات اور دیگر امور کا بھی جائزہ لے گی۔ کمیٹی کے دیگر ممبران میں ذوالفقار بیگ، نومود مسلم، فیصل ساہی، مسعود ربانی بھی شامل ہیں۔

اجلاس میں خصوصی طور پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحافیوں کی تنظیموں کو پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں اور ہمیشہ ان کے ساتھ ہوں۔ صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم نے کہا کہ ذاتی مفادات کیلئے کھیلوں کے صحافیوں کو جنہوں نے نقصان پہنچانے کی کوشش کی وہ درست نہیں۔ سیکرٹری نیشنل پریس کلب عمران یعقوب ڈھلوں نے کہا کہ ایسوسی ایشنوں میں سیاسی چھاپ نہیں ہونی چاہئے۔

صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے تحفظ کیلئے ہر جگہ محفوظ رہیں گے۔ اجلاس میں شرکت کرنے والے دیگر ممبران میں شکیل اعوان (جنگ)، فیصل شہزاد ساہی (اے ٹی وی)، ناصر ہاشمی (اے ٹی وی)، ناصر اسلم راجہ (ایف ایم 101) نمود مسلم (پی ٹی وی)، خرم شہزاد اعوان (جہان پاکستان)، رضوان احمد ڈھلوں (آئی این پی)، صوفی ہارون (سپورٹس ورلڈ)، وسیم قادری (سچ ٹی وی) عمر شید (اے پی پی) عدنان افتخار (پی پی آئی) سید یاسمین ہاشمی (بزنس مین)، اصغر علی مبارک (ڈیلی میل) رانا رضوان (کیپٹل ٹائمز) معظم علی رانا (جہاں پاکستان) ڈاکٹر محمد حسین (سٹیٹ ایکسپریس) عقیل انجم (وائس آف پاکستان)، زرتاش ملک (ڈیلی آئینہ جہان)، مسعود ربانی (دی اولمپکس) محمد اعظم خان (روزنامہ پاکستان)، رضوان حیدر (روز ٹی وی) عمران چوہدری (آج کل) شعیب خان (ڈیموکریٹ پارک) شعیب (نیشن) محمد ارشد مکھن (پاکستان آبزرور) اویس لطیف (میٹرو واچ) سمیت کھیلوں سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔