اے سی سٹی نے غیر معیاری کھانے اور کچن میں گندگی کے باعث ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا
تازہ ترین : 1

اے سی سٹی نے غیر معیاری کھانے اور کچن میں گندگی کے باعث ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2017ء) اے سی سٹی علی اصغر نے ایف سیون میں واقع ریسٹورنٹ پاپا سیلیس پر چھاپہ مار کر غیر معیاری کھانے اور کچن میں گندگی کے باعث ہوٹل کو سیل کر دیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق پیر کو نجی ہوٹل پرچھاپہ مارا گیا جس دوران پاپا سیلیس میں آٹے سے لال بیگ برامد ہوئے اس دوران ہوٹل انتظامیہ نے میڈیا سے کوریج کرنے پر جھگڑا بھی کیا۔ اے سی سٹی نے نجی ہوٹل ہاٹ شاٹس اور آرٹریو رسٹورنٹ پر بھی چھاپہ مارااور غیر معیاری کھانے اور اشیاء کی قیمت زیادہ ہونے پر جرمانا کیا ۔ترجمان کے مطابق آرٹریو ریسٹورنٹ کو 50ہزار ہاٹس شاٹس کو 15000 جرمانہ کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 07/08/2017 - 18:32:03

اس خبر پر آپ کی رائے‎