اسلام آباد ، روڈ انفراسٹرکچر اور دیگر منصوبوں میں کام کا اعلیٰ معیار انجینئرنگ لیبارٹری کی کارکردگی سے منسلک ہے، شیخ انصر عزیز

پیر 7 اگست 2017 18:31

اسلام آباد ، روڈ انفراسٹرکچر اور دیگر منصوبوں میں کام کا اعلیٰ معیار ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2017ء) میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ میٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) کی سینٹرل انجینئرنگ لیبارٹری (سی ای لیب) کا شعبہ میٹرل کوالٹی کنٹرول ڈویژن (ایم کیو سی) بہت اہمیت کا حامل ہے، یہ شعبہ ترقیاتی کاموں کیلئے استعمال ہونے والے سامان کی کوالٹی کو جدید معیار کے مطابق جانچتا ہے تاکہ تعمیرات کی مضبوطی کو یقینی بنایا جا سکے، انجینئرنگ ونگ کی اعلیٰ کارکردگی اور اسلام آباد میں روڈ انفراسٹرکچر اور دیگر تعمیراتی منصوبوں میں کام کا اعلیٰ معیار سینٹرل انجینئرنگ لیبارٹری کی کارکردگی سے منسلک ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ ایک اجلا س کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سینٹرل انجینئرنگ لیبارٹری کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں متعلقہ سینئر افسران بھی موجود تھے۔ میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کو دوران اجلاس بتایا گیا کہ ماہِ جولائی کے دوران728 درخواستوں پر کاروائی کرتے ہوئے مختلف ٹیسٹ کئے گئے اور307,956/- روپے ریونیو ادارے کو موصول ہوا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ میٹریل کوالٹی کنٹرول ڈویژن نے متذکرہ بالا دورانیہ میں مٹی کے تجزیہ سیکشن میںجن درخواستوں پر کاروائی کی ان میں01 سائٹ پرموبلائزیشن آف ہینڈ بورنگ کٹ سے متعلق تھی جس سے 2,100/- روپے ریونیو ادارے کو موصول ہوا۔اسی طرح 02 ری اریکشن بیٹ پوائنٹس کی مد میں 500/- روپے، 44 فٹ ٹوٹل ڈرلنگ ان سوئل کی مد میں 8,800/- روپے، 14 سٹینڈرڈ پینیٹریشن ٹیسٹ کی مد میں 3,500/- جبکہ 14 موئسچر کونٹینٹ ٹیسٹس کی مد میں 3,500/- روپے ، 05 سیو تجزیہ ٹیسٹ کی مد میں 2,250/- ،ایٹربرگ لیمٹس ٹیسٹ 05 کیے گئے اور اس مد میں 2,500/- روپے، 14 کولیکشن سیمپل ٹیسٹ کی مد میں 2,800/- روپے جبکہ 05 ہائیڈرومیٹر ٹیسٹ کئے گئے اوراس مد میں 2,250/- روپے ادارے کو موصول ہوئے۔

اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ کنکریٹ سیکشن میں جو ٹیسٹ کیے گئے جن سے ادارے کے ریونیو میں اضافہ ہوا ان میں50 کیوب ٹیسٹ کی مد میں 4,250/- روپے ، سلم ٹیسٹ کی مد میں2,400/- روپے، کولیکشن و کیور کے 50 ٹیسٹوں کی مد میں 7,500/- روپے ،03 سیو جائزہ کرش کی مد میں 1,200/- روپے، 03 سیو جائزہ ٹیسٹ ریٹ کی مد میں 1,200/- روپے، 48 کرشنگ سٹرینتھ بریکس کے ٹیسٹوں کی مد میں 7,200/- روپے، 24 واٹر ابزارپشن ٹیسٹ بریکس کی مد میں 1,800/- روپے ،02 سکیمڈٹ ہیمر ٹیسٹ کی مد میں 1,400/- روپے، 02 ڈایا و ویٹ آف G-1 پائپ ٹیسٹ کی مد میں 200/- روپے، 06 تھیکنس G-1 پائپ ٹیسٹ کی مد میں 1,620/- روپے، 06 پائپ G-1 کے وزن کے ٹیسٹ کی مد میں 600/- روپے اور 18 سیمپل کولیکشن کی مد میں 4,500/- روپے ادارے کو موصول کئے جانے والے ٹیسٹوں میں شامل ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ سینٹرل انجینئرنگ لیبارٹری کے شعبہ بیوٹمین سیکشن میں 81 ڈینسٹی آف اپس کورس کی مد میں 12,150/- روپے، 09 ڈینسٹی آف مارشل مولڈ کی مدمیں1,350/- روپے، 03 سیو جائزہ آف ایگ کی مد میں 1,200/- روپے،12 ایکسٹریکشن ٹیسٹ کی مد میں 21,600/- روپے،09 سٹیبلٹی و فلو کی مد میں 13,500/- روپے، 01 سپیسفک گریوٹی آف بیوٹمین کی مد میں500/- روپے، 01 پینیٹریشن ٹیسٹ کی مد میں500/- روپے جبکہ 01 سافٹنگ پوائنٹ کے ٹیسٹ کی مد میں 400/- روپے ادارے کو ریونیو حاصل ہوا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ سینٹرل انجینئرنگ لیبارٹری کے شعبہ پیومنٹ ڈیزائن و روڈ کوالٹی ڈویژن میں جو ٹیسٹ کیے گئے ان میں 164 فیلڈ ڈینسٹی سے متعلق تھے اس مد میں 93,840/- روپے ریونیو موصول ہوا، 26 سیو جائزہ ٹیسٹوں کی مد میں 13,00/- روپے،45 سیمپل کولیکشن ٹیسٹوں کی مد میں 11,250/- روپے ،26 ایٹربرگ لیمٹس کی مد میں 13,000/- روپے جبکہ 13 میکسیمم ڈرائی ڈینسٹی کے ٹیسٹ کیے گئے جن کی مد میں 10,400/- روپے ادارے کو ریونیو موصول ہوا۔