مختلف سکولوں کے طلبا و اساتذہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان اور ایوان قائد اعظم کا مطالعاتی دورہ

پیر 7 اگست 2017 18:31

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2017ء) سید پبلک سکول‘ والٹن روڈکے طلباو اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہوراور المدینہ پبلک ہائی سکول گرلز کیمپس‘ نواز موڑ‘ باگڑیاں‘لاہورکی طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظم ؒجوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ شالیمار چائلڈ پروٹیکشن بیورو‘لاہور‘جامعہ برکات العلوم‘ مکہ کالونی‘ گلبرگ‘لاہور‘دارالعلوم جامعہ کنز القرآن‘ کوٹ خواجہ سعید‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد294تھی۔

متعلقہ عنوان :