لاہور میں 70ویں یومِ آزادی کے حوالے سے تقریبات کا آغاز کر دیا گیا

پیر 7 اگست 2017 18:28

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2017ء) وطن عزیز کے 70ویں یومِ آزادی کے حوالے سے شہر بھر میں تقریبات کا آغاز کر دیا گیا ، لاہور ایجوکیشن اتھارٹی نے اپنا پلان ڈپٹی کمشنر لاہور کے دفتر میں جمع کروا دیا جبکہ اتھارٹی کی طرف سے شہر کے تمام سکولوں میں سپیشل صفائی ستھرائی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر سمیر احمد سید نے بتایا ہے کہ 70واں یو م آزادی کے حوالے سے ایجوکیشن اتھارٹی کے افسران اس صفائی ستھرائی مہم میں بھر پور حصہ لے رہے ہیں اور سکولوں میں سفیدی،واش رومز،کلاس رومز اور گرائونڈز کی صفائی ستھرائی کی جا رہی ہے اور سکولوں کے گیٹس اور دیواروں پر قومی پرچم لگائے گئے،علاوہ ازیں ضلعی سطح پر یو م آزادی کے حوالے سے لڑکے اور لڑکیوں کے تقریری مقابلے گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز اور سمن آباد گرلز کالج میں منعقد بھی کیے گئے جس میں طلباء و طالبات نے اپنی اپنی تقریروں میں تحریک آزادی پاکستان میں حصہ لینے والے رہنمائوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یو مِ آزادی کے حوالے سے سکولوں کو سجایا جائے گا اور اساتذہ سکولوں میں بچوں کو تحریک آزادی پاکستان کے حوالے سے خصوصی لیکچرز دیں گے۔

متعلقہ عنوان :