پراپیگنڈا کی سیاست کرنے والے عناصر کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے، وحید گل
تازہ ترین : 1

پراپیگنڈا کی سیاست کرنے والے عناصر کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے، وحید گل

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2017ء) مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی وحید گل نے کہا ہے کہ شر پسند اور پراپیگنڈے کی سیاست کرنے والے عناصر کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے،نواز لیگ جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دے گی،پاکستان کے مضبوط اور پائیدار مستقبل کیلئے ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار ہیں،پی ٹی آئی کو ہر فورم پر ذلت اور شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن اس کے باوجود ضدی خان اپنی آنا کو ختم کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں، ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ سازشی عناصر ہوس اقتدار کی خاطر ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی میں رکاوٹ بن رہے ہیں اور یہ عناصر اپنی شکست کا بدلہ عوام کی ترقی کا سفر روک کر لینا چاہتے ہیں لیکن اپنے ذاتی ایجنڈا کی تکمیل کی خاطر ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے خواہشمند ہمیشہ کی طرح 2018ء کے انتخابات میںبھی ناکام ہوں گے کیونکہ کہ عوام کھوٹے کھرے کی پہچان رکھتے ہیں اور وہ خدمت کرنے والوں اور خدمت کے سفر کو روکنے والوں کو جان چکے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف پاکستان کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالنے والے عظیم لیڈر ہیں جن کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منزل کی جانب رواں دواںہوا ہے اور منصوبوں میں شفافیت اور رفتار کے ایسے معیار قائم کئے گئے ہیں جس کی مثال پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں نہیں ملتی،ایسی مخلص قیادت پر بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں جس نے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کے اعلیٰ معیار قائم کئے ہیں اور قومی وسائل کو امانت سمجھ کر دیانتداری کے ساتھ فلاح عامہ کے منصوبوں پر صرف کیا ہے۔

وقت اشاعت : 07/08/2017 - 18:27:55

اس خبر پر آپ کی رائے‎