سپلائی بحال نہ ہونے کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں چینی کے قیمت 60روپے فی کلو تک پہنچ گئی

پیر 7 اگست 2017 18:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2017ء) شوگر ملوں کی جانب سے چینی کی سپلائی بحال نہ ہونے کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں چینی کے قیمت 60روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ برقرار ہے اور چینی سرکاری قیمت 55روپے کے برعکس 60روپے فی کلوگرام تک پہنچ گی ۔ صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن حافظ محمد عارف کا کہنا ہے کہ اگر چینی کی سپلائی بحال نہ ہوئی تو قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ شوگر ملیں فاضل چینی بیرون ممالک برآمد کرنے کیلئے ربیٹ مانگ رہی ہیں مطالبات منظور نہ ہونے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی چینی کی سپلائی روک دی ہے۔