لاڑکانہ ، ہندونوجوان کی زہریلی دوا پی کر خود کشی کی کوشش ،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

پیر 7 اگست 2017 18:27

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2017ء) لاڑکانہ شہر کے محلہ ولید میں اقلیتی باگڑی برادری سے تعلق رکھنے والے نوجوان مدن لال باگڑی نے گھر کے اندر زہریلی دوا پے کر خودکشی کی کوشش کی جسے ورثا نے بیہوشی کی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں نوجوان کو طبی امداد دے کر ہوش میں لایا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خودکشی کی کوشش کرنے والے نوجوان کے والد قدیر جی نے بتایا کہ مدن لال نے صبح کے وقت اپنی بیوی سے معمولی بات پر ناراض ہوکر زہریلی دوا پے کر خودکشی کی کوشش کی ہے جسے اسپتال داخل کروایا، ڈاکٹروں نے بیٹے کی حالت بہتر بتائی ہے۔

متعلقہ عنوان :