لاڑکانہ ڈسٹرکٹ کونسل کا اجلاس، 79 کروڑ 78 لاکھ 87 ہزار 480 روپے کا بجٹ منظور

پیر 7 اگست 2017 18:27

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2017ء) لاڑکانہ ڈسٹرکٹ کونسل کا اجلاس چیئرمین خان محمد سانگھرو کی زیر صدارت بیگم نصرت بھٹو ملٹی پرپز ہال میں منعقد ہوا، اجلاس شروع ہوتے ہی حزب اختلاف کے ممبران کی جانب سے مختلف منصوبوں اور کاموں کے لیے فنڈز متخص نہ کرنے کی شکایتیں کی جس پر چیئرمین کی جانب سے انہیں یقین دہانی کروائی گئی جس کے بعد لاڑکانہ ڈسٹرکٹ کونسل کا بجٹ اجلاس شروع ہوا جس میں 79 کروڑ 78 لاکھ 87 ہزار 480 روپیوں کی بجٹ منظور کی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین خان محمد سانگھرو نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ کونسل کے مجموعی اخراجات 74 کروڑ 54 لاکھ 55 کروڑ، 55 ہزار 911 روپے ہے اسی طرح سالانہ بجٹ میں 5 کروڑ 24 لاکھ 31 ہزار 569 روپیوں کی بچت ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ ترقیاتی کاموں کے لیے 49 کروڑ کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں 25 کروڑ 54 لاکھ 55 ہزار 911 روپے خرچ کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ ڈسٹرکٹ کونسل لاڑکانہ کے وجود سے پہلے او زی ٹی شیئر کی مد میں ایک کروڑ 66 لاکھ 66 ہزار روپے ملتے تھے، بلدیاتی نظام رائج ہونے کے بعد سالانہ شیئر کا تخمینہ 25 کروڑ 98 لاکھ 95 ہزار 400 روپے جبکہ مالی امداد سمیت ملازمین کی تنخواہوں کے بقایاجات ایک کروڑ 88 لاکھ 71 ہزار روپے، خصوصی ترقیاتی کاموں کے لیے 46 کروڑ روپے، کرایے اور محصول سے ملنے والی آمندی 12 لاکھ 50 ہزار روپے متخص کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :