یوم آزادی ہماری تاریخ کا عہد ساز دن ہے،امسال بھی جشن آزادی شان و شوکت ،قومی جوش وجذبے سے منایا جائیگا،ڈاکٹرسیف الرحمن

ملک کو درپیش چیلنجزسے نمٹنے کے لئے باہمی اتحاد ویگانگت اور قومی جذبہ کو فروغ دینا ضروری ہے، کمشنر ژوب

پیر 7 اگست 2017 18:27

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2017ء)کمشنر ژوب ڈویژن ڈاکٹر سید سیف ا لرحمن نے کہا ہے کہ کہ یوم آزادی ہماری تاریخ کا عہد ساز دن ہے۔ یوم آزادی شان و شوکت اور قومی جوش وجذبے سے منایا جائے گا۔اس ملک نے ہمیں سب کچھ دیا ہے ۔ملک کو درپیش چیلنجزسے نمٹنے کے لئے باہمی اتحاد ویگانگت اور قومی جذبہ کو فروغ دینا ضروری ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم آذادی کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران شرکاہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈی آئی جی پولیس ژوب ریجن عبد ا للہ خان ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لورالائی اعجاز احمد ، اسسٹنٹ کمشنر یحییٰ خان ، ایس پی بارکھان فراز احمد ،ڈی پی او ژوب منور خان ،ڈی پی او قلعہ سیف ا للہ شمائل ریاض ملک ، ڈی ای او محکمہ تعلیم عبد ا لغفار کدیزئی ،چیف آفیسر لورالائی محمد اقبال ،49 ونگ کے کپٹن یاسر خورشید، ایس ای ایریگیشن شیر افغان ،ڈی پی او لورالائی نور محمدبڑیچ ،انجمن تاجران کے نمائندوں یعقوب شاہ کاکڑ،صابر کدئزئی اور دیگر متعلقہ آفسران واہلکا روں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چودہ اگست یوم آذادی کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور تجاویز پیش کی گئیںکمشنر ژوب ڈویژن نے تمام محکموں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یوم آذادی کے سلسلے میں بھرپور تیاری کی جائے تمام سرکاری ونجی عمارات پر قومی پر چم لہرایا جائے اور چودہ اگست کی رات کو چراغاںکیا جائے ۔ تاجر برادری اپنی دوکانوں کو سجائیں تاکہ خوشی کا سا سماں ہو انہوں نے کہا کہ آزادی ایک بڑی نعمت ہے جس کے حصول کیلئے ہمارے اباو اجداد نے جانو ں کی قربانی دیکر اسے حاصل کیا تھا ا ٓج ہما را فرض بنتا ہے کہ ہم اس ملک کی حفا ظت کریں اور یوم آذادی شایان شا ن طریقے سے منائیں یہی ہمارے اکابرین اور قربانی دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بھی ایک ذریعہ ہے اس مو قع ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لورالائی اعجاز احمدنے شرکاء کو بتایا کہ چودہ اگست کو جشن آزادی کی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس کے احاطے میں ہوگی جس کے مہمان خصوصی کمشنر ژوب ڈویژن ہوں گے قومی ترانہ اور پرچم کشائی کے بعد مختلف سکولوں کے طلباء و طالبات حمدو نعت ،ملی نغمے اورٹیبلو پیش کریں گے ۔

اردو ، انگلش اور پشتومیں یوم آزادی کے حوالے سے تقاریر کی جائیں گی ضلع لورالائی کے تمام سرکاری اورنجی تعلیمی اداروں میں یوم آزادی کے حوالے سے تقاریب منعقد کی جائیں گی ۔ ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں زیر علاج مویضوں میں مٹھائیاںتقسیم کی جائیں گی جبکہ ڈسڑکٹ جیل لورالائی کے قیدیوں کیلئے لنگر کا انتظام کیا جائے گا ۔اجلاس کو بتایا گیا چودہ اگست یوم آذادی کوژوب ڈویژ ن کے تمام اضلاع میں سخت سکور ٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔