پشاور،پودا لگاکرفاٹامیں مون سون کی شجرکاری مہم کا آغاز

فاٹامیں 15654 ایکڑزمین پر6.8 ملین درخت لگائے جائینگے ،تقریباً 975.351 ملین روپے خرچ ہوں گے،گورنرخیبرپختونخوا

پیر 7 اگست 2017 18:26

پشاور،پودا لگاکرفاٹامیں مون سون کی شجرکاری مہم کا آغاز
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2017ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے گورنرہاؤس پشاورمیںپودا لگاکرفاٹامیں مون سون کی شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔اس موقع پر سیکرٹری پروڈکشن اینڈلائیولی ہوڈ ڈویلپمنٹ فاٹاعبداللطیف خان اورفارسٹ کنزرویٹر فاٹابھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پربریفنگ دیتے ہوئے فارسٹ کنزرویٹرفاٹانے بتایاکہ فاٹامیں 15654 ایکڑزمین پر6.8 ملین درخت لگائے جائیں گے جس پرتقریباً 975.351 ملین روپے خرچ ہوں گے۔

اس موقع پرگورنرنے کہاکہ فاٹامیں سبزانقلاب لانے کیلئے زراعت کی ترقی اور چھوٹے ڈیموں کی تعمیر پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ شجرکاری مہم میں طلباء اور قبائلی عوام کوبھی بھرپورطریقے سے شامل کیاجائے تاکہ کم سے کم وخت میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :