جیکب آباد،مددگار اور سی آئی اے پولیس کی مشترکہ کارروائی،موٹر سائیکل چوری کرنیوالے گروہ کے 2ملزمان گرفتار 6موٹر سائیکلیں برآمد

پیر 7 اگست 2017 18:25

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2017ء) مددگار اور سی آئی اے پولیس کی مشترکہ کارروائی موٹر سائیکل چوری کرنے والے گروہ کے 2ملزمان گرفتار 6موٹر سائیکلیں برآمد ایس ایس پی کی جانب سے پولیس ٹیم کے لئے انعام کا اعلان برآمد کی گئی موٹر سائیکلوں کی چابیاں مالکان کو دیںتفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع پرمددگار ،سی آئی اے اور سٹی پولیس نے مشتر کہ کاروائی کرکے عید گاہ اور بسم اللہ باغ کے قریب سے شہر میں موٹر سائیکل چوری کرنے والے گروہ کے 2ملزمان گڑھی خیرو کے رہائشی محمدیوسف ولدشیر اوڈھو اور ممتاز ولد علی نواز اوڈھو کے گرفتار کرکے انکے قبٖضے میں سے چوری کی گئی 6موٹر سائیکلیں برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے اس سلسلے میں ایس ایس پی سرفراز نواز شیخ نیاپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف سٹی اور سول لائین تھانہ پر مقدمات درج کئے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے ایس ایس پی نے کاروائی میں شامل پولیس ٹیم کے لئے نقد انعام اور سی سی تھرڈ کا اعلان کیا بعد ازاں برآمد کی گئی موٹر سائیکلیں اشوک ،روی ،اعجاز احمد،منور سولنگی ،رفیق بروہی سمیت دیگر مالکان میں چابیاں تقسیم کیںجس پر موٹر سائیکل مالکان نے خوشی کا اظہا ر کیا اور ایس ایس پی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پہلی دفعہ کسی پولیس افسر نے چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور سامان برآمد کرکے مالکان کو دیا ہے افسرتان مبارکباد کے مستحق ہیں۔

متعلقہ عنوان :