کراچی ،فائرنگ اور مختلف واقات میں 4افراد جاں بحق،ایک زخمی

پیر 7 اگست 2017 18:25

کراچی ،فائرنگ اور مختلف واقات میں 4افراد جاں بحق،ایک زخمی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2017ء) کراچی میں فائرنگ اور مختلف واقات میں 4افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق نیو کراچی کے علاقے بارہ دری میںمسلح ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے طبی امدا د کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔تاحال مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔

(جاری ہے)

ہاکس بے مبارک ویلیج کے قریب سمندر سے ایدھی ریسکیو کے اہلکاروں نے نوجوان کی ڈوبی ہوئی لاش نکال کر ورثا کے حوالے کردی ۔ادھر شاہ لطیف کے علاقے چمن پلازہ کے قریب فائرنگ سے محمد امین ولد محمد عمر نامی نوجوان زخمی ہوگیا ۔پولیس کے مطابق واقعہ نامعلوم سمت سے آکر گولی لگنے کے باعث پیش آیا ۔زخمی نوجوان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے ۔دوسری جانب سپر ہائی وے ناردرن بائی عباس کٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں 2افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔