کراچی کو پُر سکون ماحول فراہم کرنے میں پولیس کے شہداء کا بڑا کردار ہے ،ڈاکٹرجمیل احمد

بینک ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو ریکارڈ ٹائم میں پکڑا گیا ہے ،سٹریٹ کرائم پر قابو بڑی حد تک پالیا گیا ہے،ڈی آئی جی سی آئی اے

پیر 7 اگست 2017 18:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2017ء) ڈی آئی جی سی آئی اے ، ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا ہے کہ کراچی کو پُر سکون ماحول فراہم کرنے میں پولیس کے شہداء کا بڑا کردار ہے۔ پولیس اور رینجرز کی قربانیوں و کاوشوں کے سبب آج کا کراچی قابلِ فخر کراچی ہے۔ وہ ڈی آئی جی ، سی آئی اے آفس کے کانفرنس ہال میں منعقد ہ پولیس شہداء سیمنار سے خطاب کر رہے تھے۔

سیمنار میں اے ڈی آئی جی (ADIG) سی آئی اے ، گل حمید سموں اور دیگو افسران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر شہداء پولیس کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور شہداء ِ پولیس کو زبر دست خراج ِ تحسین پیش کیا گیا۔ ڈی اائی جی ، سی آئی اے ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا کہ یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ ملک بھر کی طرح خصوصاً کراچی میں مختلف شعطہ ہائے زندگی کے لوگوں جن میں سماجی و سیاسی حلقوں نے بھی پولیس شہداء کا دن منایا اور پولیس کی کارکردگی و قربانی کو سراہا۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی ، سی آئی اے ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا کہ سی آئی اے کے تینوں یونٹس اپنے اپنے حدف پر نمایاں طور پر کام کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ کرائم کو کنٹرل کرنے اور کرمنلز کی سرکوبی کا تناسب حوسلہ افزاء ہے۔ سی آئی اے کے یونٹ اے وی سی سی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اغواء برائے تاوان کی وارداتوں کو نہ صرف کنٹرول کیا گیا بلکہ اغواء برائے تاوان کا کوئی واقع ایسا نہیں جس کا تعاقب کیا جائے۔

تاہم مقدمات میں پولیس کو مطلوب مفرور و اشتہاری ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ ڈی آئی جی سی آئی اے ڈاکٹر جمیل احمد نے ایس آئی یو (یونٹ) کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بینک ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو ریکارڈ ٹائم میں پکڑا گیا ہے جبکہ اسٹریٹ کرائم پر قابو بڑی حد تک پالیا گیا ہے۔ جبکہ بھتے کے واقعات کا تناسب بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ سی اائی اے کے یونٹ اے سی ایل سی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ACLCنے بھی فعال کردار ادا کیا ہے اور بڑی حد تک موٹر سائیکلوں اور دیگر گاڑیوں کی وارداتوں کو نہ صرف کنٹرول کیا گیا ہے بلکہ وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔ یہ سب پولیس کی قربانیوں کا ثمر ہے۔