پنجاب کیمسٹ کونسل ‘ فارما سیوٹیکل انڈسٹری کے نمائندوں کاناجائز چھاپوں کیخلاف محکمہ صحت کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

پیر 7 اگست 2017 18:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2017ء) پنجاب کیمسٹ کونسل اور فارما سیوٹیکل انڈسٹری کے نمائندوں نے ناجائز چھاپوں کیخلاف محکمہ صحت کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے ۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کی جانب سے اس بات کو واضح کیا گیا تھا کہ اسمبلی میں بل پاس ہونے تک کسی کمپنی کے خلاف کارروائی عمل میں نہیں لائی جائے گی، مگر محکمے نے نجی کمپنیوں کے ذریعے چھاپوں کا سلسلہ شروع کروا رکھا ہے،ایک پرائیویٹ کمپنی کس طرح حکومت کے اختیارات استعمال کر سکتی ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ای اینڈ وائے کمپنی دنیا بھر میں فنانسرز کی مانیٹرنگ کیلئے استعمال ہوتی ہے مگر پاکستان میں اسے فارما انڈسٹری پر مسلط کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سنجیدگی کا اظہار نہ کیا گیا تو ملک بھر میں فارما انڈسٹری احتجاج پر مجبور ہو گی ۔مظاہرین نے الزام عائدکیاکہ غیر ملکی کمپنیوں کوسہولت دینے کیلئے ملک میں فارما انڈسٹری کو تباہ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :