کیرالا ہائیکورٹ کا بی سی سی آئی کو شری شانت کی پابندی ختم کرنے کا حکم

ہائی کورٹ نے سیشن کورٹ کا فیصلہ رد کرتے ہوئیبی سی سی آئی کو فوری طور پرپابندی ختم کرنے کا حکم دیا

پیر 7 اگست 2017 17:51

کیرالا ہائیکورٹ کا بی سی سی آئی کو شری شانت کی پابندی ختم کرنے کا حکم
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اگست2017ء) کیرالاہائیکورٹ نے میچ فکسنگ کیس میں شری شانت پر عائد تاحیات پابندی ختم کردی۔ عدالت نے بی سی سی آئی کو پابندی کاخاتمہ کرنے کاحکم دے دیا۔بھارتی فاسٹ بولرشری شانت پر آئی پی ایل 2013 ایڈیشن میں میچ فکسنگ کے الزام میں تاحیات پابندی عائد کی گئی تھی۔ شری شانت پر پابندی دہلی پولیس کی فراہم کردہ اطلاعات کی بنیاد پرعائد کی گئی تھی۔

شری شانت کے خلاف کرمنل کیس بھی رجسٹر کرایا گیا تھا۔ پابندی کے خلاف جولائی 2015 میں ایڈیشنل سیشن کورٹ نے فاسٹ بولرکی اپیل مسترد کردی تھی۔

(جاری ہے)

شری شانت نے رواں برس مارچ میں کیرالا ہائیکورٹ میں پابندی کو چیلنج کیا تھا۔ انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ پابندی بنیادی آئینی حقوق سے متصادم ہے۔ اپریل میں بھارتی بورڈ نے عدالت میں حلف نامہ میں کہا کہ ہائیکورٹ کا حکم تاحیات پابندی کے خاتمے کیلئے کافی نہیں۔

شری شانت کے خلاف ڈسپلنری انکوائری میں پیش کیے گئے ثبوت بہت زیادہ ہیں، جس سے کرمنل کیس ثابت نہ بھی ہوتو وہ بورڈ کی انٹرنل ڈسپلن کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ اسی بنیاد پرسیشن کورٹ نے ان کی اپیل مسترد کی تھی، لیکن ہائیکورٹ نے بی سی سی آئی کو فوری طور پرپابندی ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :