ہرن کا شکار کرنے پر 3 عمانی گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 7 اگست 2017 17:23

ہرن کا شکار کرنے پر 3 عمانی گرفتار
مسقط ۔(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 اگست 2017ء) عمانی میڈیا کے مطابق دھہییرہ صوبے کی جنگلی حدود کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں تین عمانی گرفتار کر لیے گئے۔ماحولیاتی اور موسمیاتی معاملات کے شعبے کے انسپیکڑ نے ان تینوں عمانیوں کو ودی الفتح کے علاقے حفاظت میں رکھے گئے ہرنوں کا شکار کرنے پر گرفتار کیا ۔

(جاری ہے)

الزامات  اور چارجز کا سامنا کرنے کے لیے تینوں ملزموں کا کیس عدالت کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے۔تینوں افراد اس وقت پکڑے گئے جب یہ ہرن کا شکار کر کے اسے گاڑی میں رکھ کر لے جا رہے تھے ۔ اس کے علاوہ پولیس نے رائفلز اور شکار کا دیگر سامان بھی قبضے میں لے لیا ہے جو انہوں نے ہرن کو پکڑنے کے لیے استعمال کیا تھا۔ پولیس نے آلہ واردات بھی عدالت میں جمع کرا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :