یاد رہے دبئی کے انسپیکٹرز آپ پر نظر رکھے ہوئے ہیں ، اگر آپ نقل و حمل کے دوران کسی خلاف ورزی کا سوچ رہے ہیں

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 7 اگست 2017 16:54

یاد رہے دبئی کے انسپیکٹرز آپ پر نظر رکھے ہوئے ہیں ، اگر آپ نقل و حمل ..
دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 اگست 2017ء) دبئی کی عوامی ٹرانسپورٹ کو استعمال کرتے ہوئے اگر آپ کچھ دیر سونے کے بارے میں سوچ رہے ہیں یا خود کو سستانے کے لئے کچھ دیر اپنے پاوں گاڑی کی سیٹ پر رکھنا چاہ رہے ہیں تو ایسا کرنے سے پہلے دو دفعہ سوچ لیئجے گا۔

(جاری ہے)

کیونکہ دبئی روڈ اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے آج پیر کے روز ہی اعلان کیا ہے کہ اتھارٹی نےایک مہم کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد پبلک ٹرانسپورٹ کا سفر کرنے والےایسے مسافروں پر نظر رکھنا ہے جو کہ سفر کے دوران کسی قسم خلاف ورزی کے مرتکب ہوں ، خاص طور پر بس اڈوں پر۔

جب سے اس مہم کا آغاز ہوا ہے آر ٹی اے نے پبلک ٹرانسپورٹ کی 61خلاف ورزیاں پکڑی ہیں۔ دبئی روڈ اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے عوام کو مطلع کیا ہے آئندہ کہ لیے انسپیکڑز کی ایک خاص ٹیم کو ترتیب دے دیا گیا ہے جو کہ اس قسم کی خلاف ورزیوں پر نظر رکھے گی۔ تاکہ سفری سہولتوں کو بہتر سے بہتر بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :